لاہور(نمائندہ عکس ) چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہیٰ نے کہا کہ میں نے ایف آئی اے حکام کے سوالات کے جوابات دیئے، انکے پاس سوال ختم ہوجاتے ہیں اور گھوم پھر کر وہیں آجاتے ہیں، ایف آئی اے حکام نے تفتیش میں چار گھنٹے لگادیئے ، ایف آئی اے نے سوالنامہ دیا ہے کمپنی اوررفقاءسے مشاورت کے بعد جواب دوں گا ایف آئی اے نے آج تک ایک نوٹس نہیں دیا ، میں خود ایف آئی اے کے دفتر گیا انہوں نے مجبوراًسوالنامہ دیا ہے ، ابھی سوالنامہ پڑا ہی نہیں ہے جا کر دیکھوں گا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سب پنجاب اسمبلی میں بجٹ کے معاملے سے توجہ ہٹانے کے لئے کیا گیا ہے،میرے خلاف ایف آئی کیس ن لیگ نے بنایا ہے ، رانا صاحب میرے خیال میں بھاگ گئے ہیںان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ،لانگ مارچ میں پوری رات جاگے پھر اگلے دن اسمبلی میں خراٹے لے رہے تھے ۔
مونس الہیٰ نے مزید کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے ن لیگ کا ساتھ کیوں نہیں دیا اگر میں ن لیگ سے کہہ دوں کہ ہم آپ کے ساتھ ہے تو مجھ سے اچھا بندہ کوئی نہیں ہے ۔ میرے ٹیکس ریٹرن دیکھ لیں ، تمام چیزیں لکھی ہوئی ہیں۔