یونس خان

ایشیا کپ 2023ء بھارت کے بغیر بھی ہو سکتا ہے’یونس خان

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ بیٹر یونس خان نے کہا ہے کہ ایشیا کپ 2023ء بھارت کے بغیر بھی ہو سکتا ہے۔انہوںنے سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا کے دعوے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ 2023 ء بھارت کے بغیر بھی ہو سکتا ہے، پاکستان کو اپنے موقف کے لیے ڈٹ جانا چاہیے۔اس سے قبل بھی یونس خان نے ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایشیا کپ کا مقام پاکستان سے تبدیل کیا جاتا ہے تو پاکستان کو خود یہ ٹورنامنٹ کھیلنے سے گریز کرنا چاہیے، اگر بھارت پاکستان نہیں آنا چاہتا تو یہ ان کی مرضی ہے۔

خیال رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کے سربراہ نے کہہ دیا کہ بھارت ایشیاء کپ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا تو یہ ایک حقیقت ہے۔میں لکھ کر دے سکتا ہوں کہ پاکستان ورلڈکپ کھیلنے ضرور آئے گا اور بھارت پاکستان نہیں جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں