ایشیا کپ

ایشیا کپ سپر فور رائونڈ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ (آج) افغانستان کیخلاف کھیلے گا

دبئی (عکس آن لائن)ایشیا کپ2022کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں (آج) بدھ کو دبئی میں مدمقابل ہونگی ۔ ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں7 ستمبر بروز بدھ کو سپر فور مرحلے کا چوتھا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، افغانستان کی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں سری لنکن ٹیم ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پاکستان کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے چکی ہے۔

ایشیا کپ میں 7 ستمبر کو سپر فور مرحلے کے چوتھے میچ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی، 8 ستمبر کو بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ دبئی میں کھیلا جائے گا، 9 ستمبر کو سپر فور کا آخری میچ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دبئی میں نبرد آزما ہوں گی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں