ایشیا کپ

ایشیا کپ ،روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل کو دبئی میں کھیلا جائے گا

دبئی(نمائندہ عکس)ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل اتوارکو دبئی میں کھیلا جائے گا،قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہیت شرما لیڈ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز کل اتوارکو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شام سات بجے شروع ہو گا۔

پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی،نمایاں کھلاڑیوں میں شاداب خان، محمد رضوان اور فخر زمان شامل ہیں، بھارت کو جارح مزاج بیٹر روہیت شرما لیڈ کر رہے ہیں اور انہیں ویرات کوہلی، روندرا جدیجا، روی چندرن ایشون جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیںِ، ایونٹ میں پاکستان اپنا دوسرا اور آخری گروپ میچ 2 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا، ٹورنامنٹ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں