ایشیا کپ

ایشیا کپ،کیچ چھوڑنے پر تنقید،حفیظ اور ہربھجن ارش دیپ سنگھ کے دفاع میں بول پڑے

دبئی (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ پاکستانی بیٹر آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر تنقید کی زد میں آئے بھارتی بولر ارش دیپ سنگھ کے دفاع میں بول پڑے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو ا?خری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کردیا۔پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔میچ کے انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں پاکستانی بیٹر آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر بھارتی بولر ارش دیپ سنگھ تنقید کی زد میں آگئے۔

آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر بھارتی ٹرولرز نے ارش دیپ سنگھ کو ‘خالصتانی’ قرار دے دیا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ ارش دیپ سنگھ کے دفاع میں بول پڑے۔محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘بھارتی ٹیم کے تمام شائقین سے میری درخواست ہے کہ کھیل میں ہم انسان ہونے کے ناطے غلطیاں کرتے ہیں،براہ کرم ان غلطیوں پر کسی کی تذلیل نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں