ایشیاکپ

ایشیاکپ ، سری لنکا نے افغانستان کو 4وکٹوں سے شکست دیدی

شارجہ(عکس آن لائن)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر افغان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔افغان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گربز نے 84 اور ابراہیم زادران نے 40رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ نجیب اللہ زادران 17اور حضرت اللہ زازئی 13 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدو شاناکا نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔سری لنکا نے 176رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کرلیا۔سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس 36 ، پاتھم نسانکا 35 اور دنوشکا گناتھیلاکا 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، راجاپکسا 14 گیندوں پر 31 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور نوین الحق نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔خیال رہے کہ ایشیا کپ کے گروپ مرحلے کے بعد سپر فور مرحلے میں بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج اتوارکو ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں