رمیز راجہ

ایشیاء کپ یو اے ای منتقل نہیں کیا جائیگا ، سب کچھ بھارت نہیں کچھ ہم بھی ہیں ،رمیز راجہ

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیر راجہ نے واضح کیا ہے کہ ایشیاء کپ 2023ء یو اے ای منتقل نہیں کیا جائیگا ، سب کچھ بھارت نہیں کچھ ہم بھی ہیں ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ میں پاکستان آنے سے انکار پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا ردعمل سامنے آیا ہے ۔ ٹوئٹر پر رمیز راجہ کی ایک ورچوئل گفتگو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے صحافی نے بھارت کی جانب سے پاکستان آنے پر انکار سے متعلق سوال کیا ۔صحافی نے سوال کیا کہ 2023ء کا ایشیا کپ کیا صرف بھارت کی وجہ سے یو اے ای منتقل کردیا جائے گا؟۔

صحافی کے سوال پر رمیز راجہ نے کہا کہ ایشیاء کپ یو اے ای منتقل نہیں کیا جائے گا، آپ ہمت تو پکڑیں، اتنے منفی کیوں ہیں آپ بھائی صاحب ، سب کچھ انڈیا نہیں ہے کچھ ہم بھی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے ایشیا کپ 2023 ء کے لیے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھا ہے جس میں شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں