ایران

ایران کی طرف سے ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ برکس میں شمولیت کی درخواست

تہران (عکس آن لائن) ایران نے ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ برکس میں شمولیت کی درخواست دے دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کی شمولیت سے اس گروپ کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گا۔

ابھرتی ہوئی معیشتوں کے اس گروپ میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق ارجنٹائن نے بھی اس گروپ کا رکن بننے کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے۔ روس ایک طویل عرصے سے ایشیا، جنوبی امریکہ اور مشرق وسطی کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے پر زور دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں