علی خامنہ ای

ایرانی وزیرخارجہ کی افشاآڈیو میں گفتگوحیران کن اور تباہ کن ہے،علی خامنہ ای

تہران (عکس آن لائن)ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کی افشا
آڈیو ریکارڈنگ میں فوج پر تنقید کو حیران کن اور تباہ کن قراردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق علی خامنہ ای نے ایک نشری تقریر میں کہا کہ ہم نے حال ہی میں ملک کے عہدے داروں میں سے ایک سے کچھ سنا ہے۔یہ بہت ہی حیرت انگیزاور تباہ کن تھا۔انھوں نے اپنی تقریر میں کسی بھی مرحلے پر وزی خارجہ جواد ظریف کا نام نہیں لیا ہے۔البتہ یہ کہا کہ وہ امریکا کے دعووں کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ ہمیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہییں جن سے یہ لگے کہ ہم امریکیوں ہی کے موقف کا اعادہ کررہے ہیں۔ایران کے رہبرِاعلی نے کہا کہ وزارتِ خارجہ کا کام اعلی اداروں اور عہدے داروں کی وضع کردہ پالیسیوں پر عمل درآمد ہے۔دنیا میں کہاں وزارت خارجہ کسی ملک کی خارجہ پالیسی کا تعین کرتی ہے۔جواد ظریف نے خامنہ ای کی تقریر نشر ہونے کے بعد انسٹاگرام پر ایک بیان جاری کیا اور اس میں سپریم لیڈر کی ناراضی پر ان سے معذرت کی ۔انہوں نے کہاکہ خامنہ ای کے بیانات ہمیشہ سے میرے اور میرے ساتھیوں کے لیے فیصلہ کن عامل کی اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ان کے احکام کو تسلیم کرنا خارجہ پالیسی کی ایک ناقابل تردید ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں