سعودی عرب

ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملہ قوانین کی خلاف ورزی ہے، سعودی عرب

ریاض (عکس آن لائن) سعودی عرب نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں اور حملہ عالمی سفارتی قوانین اور استثنی کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایرانی سفارتخانے کو نشانہ بنانے پر تشویش ہے، سفارتی عملے یا تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے کسی بہانے کو جواز نہیں بنایا جا سکتا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد سفارتکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،

حملے میں ایرانی قونصل خانے اور قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، مرنے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈز کے سینئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں