سینیٹر فیصل جاوید

اگر جلسہ روکتے تو جگہ جگہ تصادم ہوتا، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اگر جلسہ روکتے تو جگہ جگہ تصادم ہوتا، کیونکہ یہ ہٹ دھرمی پر اْتر آئے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کو سمجھاتے رہے کہ جلسہ نہ کریں لیکن یہ ہٹ دھرمی پر اْتر آئے تھے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ ان کو جلسے کی اجازت دے دینی چاہی یتھی، پشاور میں جلسہ کرکے انہوں نے کیا کرلیا؟گیارہ جماعتیں مل کر بھی ملتان میں بڑا جلسہ نہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ جلسہ قاسم باغ میں ہوجاتا تو پی ڈی ایم جلسہ ناکام ہوجاتا، گھنٹہ گھر چوک چھوٹی جگہ ہے ، یہاں تھوڑے لوگ بھی زیادہ لگتے ہیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ لاہور جلسہ انہیں آرام سے کرنے دیں، پی ڈی ایم پاکستان کے عوام اور معیشت سے دشمنی کررہی ہے۔اْن کا کہنا ہے کہ یہ چاہتے ہیں ان کا جلسہ روکا جائے اوریہ پوائنٹ اسکورنگ کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں