نعمان اعجاز

اگر اداکار نہ ہوتا تو وکیل ہوتا ،باقاعدہ پریکٹس بھی کی ‘ نعمان اعجاز

لاہور(عکس آن لائن) سینئر اداکارہ نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ اگر میں اداکار نہ ہوتا تو وکیل ہوتا بلکہ میں نے تو وکالت کی باقاعدہ پریکٹس بھی کر رکھی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں نعمان اعجازنے کہا کہ میںنے 1989-90ء میں وکالت کی تھی اورمیںنے دو سے تین سال تک اس کی پریکٹس بھی کی اور پھر اس طرف آ گیا ۔

میں کہتا ہوں کہ اداکاری ایک دلدل کی طرح ایسا شعبہ ہے کہ آپ اس میں صرف انگلی رکھیں آپ پورے کے پورے اس میں دھنس جاتے ہیں ، اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اس شعبے میں آجائیں تو واپس نہیں جا سکتے ۔انہوں نے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ آپ کی قسمت میں جو لکھا ہوتا ہے وہی ہوتا ہے،میں اپنی موجودہ زندگی سے انتہائی مطمئن ہوں اور اس پر خدا کی ذات کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں