اکمل برادران

اکمل برادران کے والد دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال داخل، عمر اکمل کی دعائوں کی اپیل

لاہور(عکس آن لائن) ٹیسٹ کرکٹرز اکمل برادران کے والد دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل ہیں۔ایک انٹرویومیں عمر اکمل نے بتایا کہ صبح تکلیف محسوس ہونے پر ابو کوہسپتال لے کر آئے، جہاں انہیں ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے اور اب ہوش میں بھی آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام احباب سے درخواست ہے کہ وہ ان کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کریں۔عمر اکمل لاہور میں ہی ہیں جبکہ کامران اکمل ایک پروگرام کی شوٹ کے لیے تھائی لینڈ گئے ہوئے ہیں۔ عمر اکمل نے والد کے بستر پر لیٹے ہوئے ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں