ادارہ شماریات

اکتوبر میں تجارتی خسارے میں ساڑھے 26 فیصد کمی دیکھی گئی’ ادارہ شماریات

لاہور( عکس آن لائن) قومی ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2020 میں تجارتی خسارے میں ساڑھے 26 فیصد کمی دیکھی گئی اور رواں مالی سال کے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 7 ارب 61 کروڑ ڈالر سے زائد رہا۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2020 میں ملکی تجارتی خسارہ 1 ارب 80 کروڑ ڈالر سے زائد رہا، ستمبر کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں ساڑھے 26 فیصد کمی دیکھی گئی۔گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 7.41 فیصد کی کمی ہوئی، مالی سال کے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 7 ارب 61 کروڑ ڈالر سے زائد رہا۔اس سے قبل ستمبر کے مہینے میں تجارتی خسارے میں 19.49 فیصد اضافہ ہوا تھا، ستمبر 2020 میں تجارتی خسارہ 2.39 ارب ڈالر تک جا پہنچا۔ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا، اگست میں 1.58 ارب ڈالر کی برآمدات ستمبر میں بڑھ کر 1.87 ارب ڈالر رہی تھی۔رواں مالی سال کے 3 ماہ میں برآمدات 5.51 ارب ڈالر سے کم ہو کر 5.46 ارب ڈالر رہی اور رواں مالی سال 3 ماہ میں درآمدات 0.56 فیصد بڑھ کر 11.26 ارب ڈالر رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں