اسد عمر

اکانومسٹ کی کورونا رپورٹ پر سب خوش ہیں لیکن میں نہیں ہوں، اسد عمر

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا کہ میرٹ کا خیال رکھنا تحریک انصاف کا بنیادی اصول ہے، اکانومسٹ کی کورونا رپورٹ پر سب خوش ہیں لیکن میں نہیں ہوں ، پاکستان میں پہلے نمبر پر آنے کی صلاحیت ہے تو کیوں نہیں آیا،اسلام آباد ہی نہیں ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، ملک میں بڑھتے کیسز پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی جائے گی، ہم نہیں چاہتے کہ عید پر پابندیاں لگائیں، عید کا مزہ خراب ہو، ملک گیر لاک ڈاو¿ن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مکمل لاک ڈاو¿ن کی طرف بالکل نہیں جائیں گے ۔

جمعرات کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا کہ میرٹ کا خیال رکھنا تحریک انصاف کا بنیادی اصول ہے، پاکستان ان ممالک میں سے ہے جہاں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے، ہمارے کلچر میں نوجوانوں کو کم جگہ ملتی ہے، کلچر کے مطابق نوجوانوں کو سوال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اکانومسٹ کی کورونا رپورٹ پر سب خوش ہیں، مبارکباد دے رہے ہیں، میں اکانومسٹ کی رپورٹ پر خوش نہیں، پاکستان میں پہلے نمبر پر آنے کی صلاحیت ہے تو کیوں نہیں آیا،اسلام آباد ہی نہیں ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، ملک میں بڑھتے کیسز پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی جائے گی، ہم نہیں چاہتے کہ عید پر پابندیاں لگائیں، عید کا مزہ خراب ہو، ملک گیر لاک ڈاو¿ن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مکمل لاک ڈاو¿ن کی طرف بالکل نہیں جائیں گے، اسمارٹ لاک ڈاو¿ن کی طرف جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی نے آزاد کشمیر الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے ساتھ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی تصاویر بھی لگائی ہیں، الیکشن کمیشن کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا بھی کہا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، ہم نے الیکشن ملتوی کرانے کی پہلے ہی تجویز دی تھی،الیکشن کا ماحول شروع ہوتے ہی صورتحال کنٹرول کرنا ناممکن ہو جاتا ہے،آزاد کشمیر اسمبلی کا فیصلہ تھا کہ وہ الیکشن کرانا چاہتے ہیں،الیکشن کرانا چاہتے ہیں تو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے، الیکشن کمیشن کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر امیدواروں کو نوٹس جاری کرے،کورونا ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مظفر آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ڈبل ڈیجٹ ہو چکی ہے،میرپور میں بھی کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں،کورونا وباءبڑھنے کا خطرہ ہے،ایس او پیز پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کورونا کیسز بڑھے تو این سی او سی کی ٹیم جائزہ لے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں