مراد سعید

اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا،ملک کا پیسہ لوٹنے والی اپوزیشن کرپشن بچانے کیلئے ایک ہوگئی، مراد سعید

اسلام آباد(نمائندہ عکس)وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا،ملک کا پیسہ لوٹنے والی اپوزیشن کرپشن بچانے کیلئے ایک ہوگئی ۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کا استحصال کیا، پاکستانی قوم کا پیسہ چرایا، اور اب اپوزیشن کرپشن بچانے کے لیے ایک ہوگئی ہے،

انہوں نے سرکس لگائی ہوئی ہے، انہیں ہر بار کی طرح اس بار بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا، سیاسی میدان ہو یا پارلیمان وزیراعظم عمران خان کامیاب رہے، تاریخ پر تاریخ دینے والوں کوشکست ہوئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ وہی مولانا فضل الرحمان ہیں جو امریکی سفیر کو کہتے تھے مجھے خدمت کا موقع دیں،

نوازشریف مودی کی حلف برداری میں شرکت کیلئے بھارت گئے لیکن وہاں حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملنا گوارا نہیں کیا، اور جب بھارتی تاجر جندال بغیر ویزے کے پاکستان آیا تو اس کی آمد کو چھپایا گیا، اس کے برعکس وزیراعظم عمران خان نے ہر پلیٹ فارم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا، اور کشمیر پر دنیا بھر کے لیڈرز سے بات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں