ثنا فخر

اپنے کیرئیر میں عروج دیکھ لیا ہے ،اب کوئی خواہش باقی نہیں ‘ ثنا فخر

لاہور( عکس آن لائن)نامور اداکارہ ثنافخر نے کہا ہے کہ میں نے اپنے کیرئیر میں عروج دیکھ لیا ہے اور اب کسی طرح کی خواہش باقی نہیں رہی ، اپنے کیرئیر سے لے کر آج تک مسلسل کامیابیاں حاصل کی ہیں جس پر خدا کی ذات کی شکر گزار ہوں۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ اداکارائیں اپنے کیرئیر کا عروج دیکھنے کے لئے کئی دہائیاں انتظار کرتی ہیں اور خدا کا شکر ہے کہ مجھے اپنے کیرئیر کے آغاز میں ہی پذیرائی ملی اور بہت جلد عروج بھی دیکھا اوراب دوبارہ اس کی کوئی خواہش نہیں ۔

ثنا فخر نے کہا کہ اپنی فیملی کو وقت دینے کے ساتھ ساتھ شوبز میں بھی مصروفیات ہیں اور اس میں ایک توازن رکھا ہوا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں