اداکارہ ماہ نور

اپنے اوپر کسی مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگانا چاہتی ، اداکارہ ماہ نور

لاہور (عکس آن لائن) اسٹیج ،ٹی وی ،فلم کی معروف اداکارہ وکمپیئرماہ نورنے کہا ہے کہ اپنے اوپر کسی مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگانا چاہتی‘ خواہش ہے لوگ ورسٹائل اداکارہ کے طور پر یاد رکھیں۔ ایک انٹرویو میں ماہ نور نے کہا کہ میری ساری توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز ہے،

میری خواہش ہوتی ہے کہ اپنے سینئر ز سے سیکھتی رہوں۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی زندگی میں ہمیشہ سیکھنے سکھانے کے عمل سے گزرتے رہنا چاہیے کیونکہ ہماری فیلڈ بہت وسیع ہے اور اس میں سیکھنے کی کافی گنجائش ہوتی ہے۔ ماہ نور نے کہا کہ میں اپنے اوپر ایک طرح کے کرداروں کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتی اس لئے مختلف قسم کے کردار کرنا چاہتی ہوں میری خواہش ہے کہ لوگ مجھے ایک ورسٹائل اداکارہ کے طور پر یاد رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں