پریتی زنٹا

اپنی ٹیم کی فتح پر 120آلو کے پراٹھے بنا کر کھلاڑیوں کو کھلائے‘ پریتی زنٹا

ممبئی (عکس آ ن لائن) آئی پی ایل فرنچائز پنجاب کنگز کی مالک اور بالی ووڈاداکارہ پریتی زنٹا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2009 میں پنجاب کنگز کی فتح پر ٹیم کے کھلاڑیوں کو 120 آلو کے پراٹھے بنا کر کھلائے۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران پریتی نے بتایا کہ انھیں کھلاڑیوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے کیلئے 120 آلو کے پراٹھے بنانے پڑے تھے۔

پریتی نے بتایا کہ ہم 2009 میں ساتھ افریقہ میں موجود تھے وہاں کسی کو اچھے آلو کے پراٹھے بنانے نہیں آتے تھے، لہذا میں نے وہاں ٹیم کے کچن اسٹاف کو آلو کے پراٹھے بنانا سکھائے، جس پر لڑکوں نے فرمائش کی کہ میں انھیں یہ پراٹھے بنا کر کھلاﺅں اور پھر میں نے وعدہ کرلیا کہ اگر ٹیم اگلا میچ جیت جاتی ہے تو میں سب کو آلو کے پراٹھے بناکر کھلاﺅں گی۔

اداکارہ کے مطابق اور پھر ٹیم وہ میچ جیت گئی جس کے بعد میں نے کھلاڑیوں کیلئے 120 آلو کے پراٹھے بنائے اور اس دن مجھے احساس ہوا کہ یہ لڑکے کتنا کھاتے ہیں۔ دوران شو ہربھجن سنگھ نے بتایا کہ اس دن 20 پراٹھے تو عرفان پٹھان اکیلا ہی کھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں