اپنی اسٹرینتھ

اپنی اسٹرینتھ کو نہیں چھوڑنا چاہیے، امام الحق اپنی اسٹرینتھ کے مطابق کھیل رہے تھے،محمد یوسف

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ بڑا اسکور بن جائے تو ٹیم انڈر پریشر آجاتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شروع میں رن آئوٹ سے آسٹریلیا کو مومینٹم مل گیا، مہمان ٹیم آج ریورس سوئنگ کا بھی بہت اچھے سے استعمال کیا۔

گرین کیپ کے بیٹنگ کوچ نے کہا کہ پلیئر کو اپنی اسٹرینتھ کو نہیں چھوڑنا چاہیے، امام الحق اپنی اسٹرینتھ کے مطابق کھیل رہے تھے۔انہوںنے کہاکہ اگر ہم ٹاس جیت کر بڑا اسکور بناتے تو آسٹریلیا کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا تھا، سیکھنے کا عمل تو ہمیشہ جاری رہتا ہے۔محمد یوسف نے کہا کہ آسٹریلیا نے آج ریورس سوئنگ کا بہت اچھا استعمال کیا، بڑا اسکور بن جائے تو ٹیم انڈر پریشر آجاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں