نئی ٹی 20 رینکنگ

آئی سی سی نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی

کھیل (عکس آن لائن ) آئی سی سی نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی،
بلے بازوں کی نئی رینکنگ میں انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان نے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 کپتان بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے، ٹی 20 میں طویل عرصے سے ٹاپ پر براجمان بابر اعظم اس وقت دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسرے، بھارت کے لوکیش راہول چوتھے نمبر پر موجود ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔
ٹیموں کی رینکنگ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں شکست دیکر پہلی پوزیشن بچالی۔دوسری پوزیشن پر انگلینڈ رہا تاہم بھارت کی تیسری پوزیشن ہے جب کہ پاکستان کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔
عالمی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی بالرز عماد وسیم اور شاداب خان ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ عالمی ٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ پر افغانستان کے راشد خان پہلے اور مجیب الرحمان دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ عماد وسیم اور شاداب خان بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر موجود ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں، آل راؤنڈرز کی فہرست میں پاکستان کے محمد حفیظ 12 ویں جبکہ عماد وسیم 17 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں