او آئی سی

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

اسلام آباد (نمائندہ عکس)او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے وزارتِ خارجہ میں، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ،بین الاوزارتی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ، سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، اسپیشل سیکرٹری خارجہ رضا بشیر تارڑ، چیرمین سی ڈی اے عامر احمد علی، آئی جی اسلام آباد سمیت مختلف وزارتوں کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ 22،23 مارچ کو اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی میزبانی اور ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ کی آمد کے منتظر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان، او آئی سی کا بانی رکن ہونے کے ناطے، وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی میزبانی کو اپنے لیے بہت بڑا اعزاز سمجھتا ہے، پاکستان، سفارتی محاذ پر ایک مرتبہ پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بننے جا رہا ہے،او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وزیر خارجہ کو بریفنگ دی گئی۔وزیر خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں