حسان خاور

او آئی سی اجلاس سے پاکستان بڑی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے،حسان خاور

لاہور (نمائندہ عکس ) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس سے پاکستان بڑی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں حسان خاور نے کہا کہ او آئی سی اجلاس سے پاکستان بڑی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، اپوزیشن نے روڑے اٹکانے کی کوشش کی تو منہ کی کھائے گی۔ حسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی بے وقت کی راگنی اس کیلئے ہی گلے کا طوق بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھانگا مانگا کی سیاست مسترد ہونے کے بعد آل کرپٹ ایسوسی ایشن بوریا بستر سمیٹ لے گی۔ ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سیاسی موت واقع ہوچکی ، کپتان نے کرپٹ مافیا کی خریدو فروخت کی سیاست دفن کردی۔ حسان خاور نے کہا کہ سارا ملک جاگ اٹھا ہے شہر شہر نگر نگر پرامن احتجاج ہو رہا اور منحرف ارکان منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری امید ہے منحرف ارکان ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اپنی سیاست کا گلہ گھونٹنے کی بجائے اصولوں کی سیاست کو ترجیح دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں