گندم خریداری

اوکاڑہ :گندم خریداری مہم میں زمینداروں کی سہولت کو اولین فوقیت دی جائے ،ڈپٹی کمشنر

اوکاڑہ (نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ گندم خریداری مہم میں زمینداروں کی سہولت کو اولین فوقیت دی جائے اور راہنمائی کے لئے عملہ موقع پر موجود ہونا چاہیے زمینداروں کے لئے پینے کے صاف پانی فراہمی ،پارکنگ اور بیٹھنے کے لئے انتظامات کرونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے کئے جائیں محکمہ خوراک پنجاب تحصیل دیپالپور،تحصیل رینالہ خورد اور تحصیل اوکاڑہ میں پاسکو اپنے اپنے خریداری سنٹروں پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دیں اور سلسلہ میں کوئی غفلت یا کوتاہی نہ کی جائے گندم خریداری مہم کی خوش اسلوبی سے تکمیل ہر صورت میں ممکن بنائی جائے اور گندم کی سٹوریج کے لئے بھی محفوظ انداز میں انتظامات کئے جائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں 10اپریل سے شروع ہونے والی گندم خریداری مہم اور انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صباءاصغر علی،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد فیصل شریف سمیت تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد فیصل شریف نے بتایا کہ ضلع میں 10اپریل سے شروع ہونے والی گندم خریداری مہم میں تحصیل دیپالپور میں 12اور تحصیل رینالہ خورد میں 3گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ تحصیل اوکاڑہ میں محکمہ پاسکو گندم خرید کرے گا

انہوں نے بتایا کہ گندم خریداری مہم میں 1لاکھ80ہزار میٹرک ٹن گندم خرید کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بتایا کہ چھوٹے زمینداروں کو 50کلو گرام کے 100بیگ تک متعلقہ نمبردار یا گزٹیڈ آفیسر کی تصدیق کے بعد دئیے جائیں گے جبکہ بڑے زمینداروں کو بذریعہ سی ڈی آر باردانہ فراہم کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ چھوٹے زمیندار کو گندم کی رقم کی ادائیگی نقد کیش کی صورت میں کی جائے گی اس کے لئے چھوٹے زمیندار کو اکاﺅنٹ کھلونے کی ضرورت نہ ہے ۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ گندم خریداری مہم کی موثر نگرانی کے لئے مہم شروع ہونے سے پہلے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا جائے گا تاکہ کسی بھی شکایت کا فوری طور پر ازالہ کیا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں