رشوت خور

اوکاڑہ :حکومتی احکامات کی روشنی میں انٹی کرپشن اوکاڑہ رشوت خورسرکاری ملازموں کے خلاف سرگرم

اوکاڑہ (نمائندہ عکس آن لائن)اوکاڑہ حکومتی احکامات کی روشنی میں انٹی کرپشن اوکاڑہ رشوت خورسرکاری ملازموں کے خلاف سرگرم گذشتہ روز 2سرکاری ملازم رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار ۔

تفصیلات کے مطابق انٹی کرپشن اوکاڑہ سرکاری ادارو ں میں رشوت ستانی کوختم کرنے کے لئے سرگرم ہوچکی ہے۔سرکاری آفیسر انٹی کرپشن محمد افضل خان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ تھانہ چوچک میں تعینات اے ایس آئی عطاءمحمد کو 10ہزار روپے رشوت لیتے گرفتارکرلیا تھانیدار نے باماں بالاکے رہائشی نثارحسین ثاقب ولد فضل حسین کے بھتیجے کوسرکاری نوکری لگوانے کے عوض ایک لاکھ20ہزارو صول کئے مگر نوکری نہ لگوائی بلکہ نثار حسین سے مزید 10ہزار روپے مزید طلب کئے نثار حسین کی درخواست پر انٹی کرپشن اورمجسٹریٹ نے اے ایس آئی کورقم وصول کرتے موقع پر گرفتارکرلیا جس کے خلاف تھانہ انٹی کرپشن اوکاڑہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی انٹی کرپشن نے سرکل آفیسر محمد افضل خاں اورمجسٹریٹ کی سربراہی میں پاپولیشن ویلفیئر آفس کے ملازم کاشف نوید کو6ہزار روپے رشوت لیتے موقع پر گرفتار کرلیا جس کے خلاف ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر عبدالوحید اختر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا دونوں ملازمین کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کردیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں