اسلام آباد(عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پیشہ ور افراد کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے لئے چار شعبوں میں کیرئیر سازی کے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز متعارف کردئیے ٗ یہ نئے تعلیمی پروگرامز ہنر مند افرادکی مہارتوں کو جدید رجحانات کے مطابق اپ گریڈ کریں گے جن سے جاب مارکیٹ میں اُن کی قدر و قیمت مزید بڑھے گی اور وہ زیادہ بہتر اندار سے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرسکیں گے۔چار ڈپلومہ پروگرامز میں سپلائی چین مینجمنٹ ٗ انٹرپرینیورشپ ٗ ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور جینڈز اینڈ ویمن سٹڈیز شامل ہیں۔
اِن ڈپلومہ پروگرامز میں داخلے کے اہلیت 14۔سالہ تعلیم ) سیکنڈ ڈویژن (45%) مارکس کے ساتھ بی اے ٗ بی ایس سی ٗ بی کام ٗ بی بی اے ٗ 2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز( مقرر کی گئی ہے۔ہر ڈپلومہ پروگرام کا دورانیہ ایک سال اور 2سمسٹر پر مشتمل ہوگا۔داخلوں کی آخری تاریخ 15۔اکتوبر مقرر ہے ٗ داخلے کے خواہشمند افراد کو فارم آن لائن جمع کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر پُر کرکے چالان فارم پر پرنٹ شدہ فیس ملک بھر میں الائیڈ بینک ٗ مسلم کمرشل بینک یا فرسٹ ویمن بینک کے کسی بھی برانچ میں 15۔اکتوبر تک جمع کیا جاسکتا ہے۔داخلہ فارم پُر کرنے کے اگلے روز داخلہ فیس جمع کیا جاسکتا ہے اور فیس جمع ہونے کے بعد فیس کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا ضروری ہے۔طلبہ کی سہولت کے لئے آن لائن اپلائی کا طریقہ کار یونیورسٹی کے پراسپکٹسسز میں موجود ہے۔