اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی،سمسٹر بہار کے داخلوں کی آخری تاریخ 12۔اپریل ، توسیع نہیں کی جائیگی

اسلام آباد(عکس آن لائن )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2021ءمیں پیش کئے گئے بی ایڈ ، بی ایس ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ، ایسوسی ایٹ ڈگری، بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری( اور سرٹیفیکیٹ کورسسز میں داخلوں کی آخری تاریخ 12۔اپریل ہے۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق داخلوں کی تاریخ میں مزید توسیع کسی صورت نہیں کی جائے گی۔تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس ، ملک بھر میں یونین کونسل سطح پر قائم کردہ” پراسپکٹس/ داخلہ فارم سیل پوائنٹس” سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ان پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

جاری طلبہ اگلے سمسٹر میں داخلے کے لئے آن لائن اپلائی کریں گے جبکہ نئے امیدوارداخلہ فارم پُر کرکے فیس مقرر کردہ بینکوں میں جمع کراکر چالان کی یونیورسٹی کاپی معہ مطلوبہ اسناد کی تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں فارم کے ساتھ لف کرکے شعبہ داخلہ میں جمع یا ارسال کریں۔داخلے کے خواہشمند طلبہ داخلہ فیس الائیڈ بینک ، ایم سی بی ، یونائیٹڈ بینک اور فرسٹ وویمن بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ داخلہ فیس صرف بینک چالان ، جاز کیشن ، ایزی پیسہ اور یو پیسہ کی موبائیل ایپ *786#USSDسٹرنگ/ریٹیلر ایجنٹ/فرنچائرزاور موبی لنک ، ٹیلی نار ،یو بینک کی برانچز کے ذریعے قبول کی جائے گی ، چیک/بینک ڈرافٹ/پے آرڈر قابل قبول نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں