ساحر علی بگا

اووسیز پاکستانی سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر امداد کریں ‘ ساحر علی بگا

لاہور( عکس آن لائن) نامور گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا نے کہا ہے کہ تمام اووسیز پاکستانیوں ے اپیل ہے کہ سیلاب متاثرین کے لئے بڑھ چڑھ کر امداد کریں ،ہم بھی برطانیہ میں اس کے لئے کاوشیں کر رہے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں ساحر علی بگا نے کہا کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں سے متعلق گلوکار نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک سے دور رہ کر وطن عزیز سے اتنا پیار کرتے ہیں جتنا لوگ ملک میں رہتے ہوئے نہیں کرتے۔

ساحر علی بگا نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اللہ نے مجھے موسیقی کے حوالے سے تھوڑا سا علم دیا ہے، میں چھوٹی سی عمر سے ہی موسیقی سے وابستہ ہوگیا تھا، جب چھوٹا تھا تو میڈم نور جہاں بہت پیار کرتی تھیں، وہ کہتی تھیں کہ میں بہت ترقی کروں گا، ایسا لگتا ہے ان ہی کی دعا قبول ہوئی ہے کہ یہاں تک پہنچا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں