انگور

انگورمیں انسانی صحت کےلئے موزوں کیمیکلز کی مقدار باقی پھلوں سے زیادہ ہوتی ہے،محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن )ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ تمام پھلوں میں ایک منفر دحیثیت کا حامل ہے انگورمیں انسانی صحت کےلئے موزوں کیمیکلز کی مقدار باقی پھلوں سے زیادہ ہوتی ہے یہ سخت سردسخت گرم اور مرطوب آب و ہوا والے موسم کے علاوہ دنیاکے تمام حصوں میں کاشت ہوتاہے

انگورہلکی زمین سے لیکرچکنی زمین انگورکی کاشت کےلئے بے حدموزوں ہے جب انگورکا پودا ریتلی اورکنکری زمین پر کاشت کیاجائے تو اسے پت جھڑ والے پودوں کی طرح کھاد دینے کےلئے خاص خیال رکھاجائے ۔انہوں نےاے پی پیکو بتایا کہ پتھری زمین میں کاشت شدہ انگور کا پھل چکنی زمینوں کی نسبت جلد پک کر تیار ہوجاتاہے انگورکی کاشت مختلف مہینوں میں کی جاسکتی ہےاپریل کے مہینے میں پلاسٹک کی تھیلی والی مادے منتقل کئے جاسکتے ہیں جب پودے لگ جائیں تو سمنٹ کے ساڑھے 7فٹ لمبے پلرکو ڈیڑھ فٹ زمین میں اورباقی6فٹ زمین سے باہررکھیں ایک پودا چھوڑ کر پلرلگائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں