لندن (عکس آن لائن)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسپنر جیک لیچ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے اس حوالے سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ جیک لیچ بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، انگلینڈ ان کا متبادل طلب نہیں کرے گا۔
انگلش کرکٹ ٹیم ان دنوں تیسرے ٹیسٹ سے قبل وقفے کے دوران ابوظہبی میں موجود ہے، جیک لیچ ابوظہبی سے انگلینڈ واپس روانہ ہوں گے۔انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ جمعرات سے راجکوٹ میں شروع ہو گا۔