انگلینڈ ٹیسٹ

انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا

راولپنڈی (عکس آن لائن )17 سال بعد پاکستان آنے والا انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا اس سلسلے میں پیر کو انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپورپریکٹس کی ۔

انگلینڈ کھلاڑیوں کی جانب سے پریکٹس سیشن دس بجے شروع ہوا تو ایک بجے تک جاری رہا ۔یکم دسمبر کو کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ دونوں ملکوں کے درمیان پاک سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ ہوگا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق انگلش ٹیم (آج )منگل کو بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جس کے بعد ایک بجے جیمز اینڈر سن میڈیا سے گفتگو کرینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں