ڈالر

انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ ریکارڈ،اوپن کرنسی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا

کراچی (عکس آن لائن) انٹر بینک میں منگل کو امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید2پیسے کے اضافے سے160.30روپے سے بڑھ کر160.32روپے اور قیمت فروخت17پیسے کے اضافے سے160.35روپے سے بڑھ کر160.52روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے160.10روپے سے بڑھ کر160.20روپے ہوگئی اور قیمت فروخت160.40روپے مستحکم رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 193.50روپے اور قیمت فروخت195.50روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید214.50روپے سے بڑھ کر216روپے اور قیمت فروخت216.50روپے سے بڑھ کر218روپے ہوگئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں