انٹر بینک

انٹر بینک او ر اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی

کراچی (عکس آن لائن)انٹر بینک او ر اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں 20پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 207.50روپے سے کم ہو کر207.30روپے جبکہ50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت208روپے سے کم ہو کر207.50روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 206روپے سے کم ہو کر205.50روپے اور قیمت فروخت207روپے سے کم ہو کر206.50روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت218.50روپے سے بڑھ کر219روپے ہو گئی اسی طرح 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت253.50روپے سے بڑھ کر254روپے پر جا پہنچی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں