روپے

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (عکس آن لائن )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 153.20روپے سے کم ہو کر153روپے اور قیمت فروخت153.30روپے سے کم ہو کر153.10روپے ہو گئی .

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 153.20روپے سے کم ہو کر153روپے اور قیمت فروخت153.50روپے سے کم ہو کر153.30روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 180روپے سے بڑھ کر180.80روپے اور قیمت فروخت181.80روپے سے بڑھ کر182.50روپے ہو گئی جبکہ1روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211روپے سے گھٹ کر210روپے اور قیمت فروخت213روپے سے گھٹ کر212روپے ہو گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں