انٹر بینک

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ

کراچی (عکس آن لائن) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں تیزی رہی ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر26 پیسے بڑھ کر283.85روپے کی سطح پر آگئی،جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک(کمرشل بینک)میں ڈالر کی فروخت284.05روپے رہی۔مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قدر میں1روپے کا اضافہ ہوا۔

فا ریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق مقامی اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قدر1روپے بڑھ کر288وپے ہوگئی جبکہ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت1روپے بڑھ کر 316روپے پرآگئی تاہم برطانوی پا نڈ کی قیمت فروخت بھی 1روپے کی تیزی سے 362روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔سعودی ریال کی قیمت فروخت20پیسے بڑھ کر76.20روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت20پیسے کے اضافے سے 78.20روپے رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں