ڈالر

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی(عکس آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 186.30روپے سے 186.25روپے اور قیمت فروخت186.60روپے سے کم ہو کر186.50روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں70پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 186روپے سے گھٹ کر185.80روپے اور قیمت فروخت187روپے سے گھٹ کر186.30روپے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199روپے سے گھٹ کر197روپے اور قیمت فروخت201روپے سے گھٹ کر199روپے ہو گئی اسی طرح3روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید236.50روپے سے گھٹ کر233.50روپے اور قیمت فروخت239.50روپے سے گھٹ کر236.50روپے پر آ گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں