سب میرین کیبل

انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں،ترجمان پی ٹی سی ایل

اسلام آباد (عکس آن لائن) ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہاہے کہ انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں، تکنیکی ٹیمیں سروسز کی بحالی کیلئے کام کررہی ہیں ، صارفین کو تکلیف پہنچنے پر معذرت خواہ ہیں۔

ایک بیان میں ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہاہے کہ انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو سلو براؤزنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کی تکنیکی ٹیمیں کم سے کم وقت میں انٹرنیٹ سروسزکی مکمل طور پر بحالی کیلئے کام کر رہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پی ٹی سی ایل موجودہ حالات میں قابل قدر صارفین کو اس عارضی تکلیف پہنچنے پر تہہ دل سے معذرت خواہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں