ڈالر

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 186روپے سے نیچے آگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ریٹ 187روپے سے نیچے آگئے

کراچی (عکس آن لائن)آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل سمیت دیگر کموڈٹیز کی قیمتوں میں استحکام کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو اتار چڑھا کے باوجود ڈالر کی نسبت روپیہ65پیسے تگڑا ہو گیا۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 186روپے سے نیچے آگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ریٹ 187روپے سے نیچے آگئے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں65پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 186.25روپے سے 185.60روپے اور قیمت فروخت186.50 روپے سے کم ہو کر185.70روپے ہو گئی.

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 185.80روپے سے گھٹ کر185.50روپے اور قیمت فروخت186.30 روپے سے گھٹ کر186.00روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 197روپے اور قیمت فروخت199روپے پر برقرار رہی اسی طرح 50پیسے بڑھ کر برطانوی پونڈ کی قیمت خرید233.50روپے سے بڑھ کر234.00روپے اور قیمت فروخت236.50روپے سے بڑھ کر237.00روپے پر آ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں