شیخ رشید

انتظامیہ اور پولیس مل چکی ہے،حالات خراب ہوئے تو امپورٹڈ حکومت ذمہ دار ہوگی، شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ عکس)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الزام لگایا کہ عمران خان کے پوسٹرز اتار کر نازیبا بینرز لگائے گئے، انتظامیہ اور پولیس ان سے مل چکی ہے، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے عمران خان کے جو پوسٹرز لگائے، اسکرین لگائی، وہ سرکاری ٹرکوں پر اتاری گئی اور ان کی جگہ عمران خان کے خلاف نازیبا اسکرین لگائی گئیں،انہوں نے کہا کہ لال حویلی سے پچاس سال کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا، انتظامیہ اور پولیس مل چکی ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ مقتدر حلقوں اور ایجنسی کو بتانا چاہتا ہوں یہ لڑائی کرنا چاہتے ہیں، تحقیق کی جائے اس کے پیچھے کون ہے، حالات خراب ہوئے یا کوئی نقصان پہنچا امپورٹڈ حکومت ذمہ دار ہوگی، سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کی فتح ہے، 17جولائی کے الیکشن میں قوم امپورٹڈ حکومت کی سیاست کو دفن کر دے گی،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایاز امیر اور عمران ریاض پر حملوں کی مذمت کرتا ہوں، حکومت جلد از جلد ملزموں کو گرفتار کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں