سلمان خان

انتظار ختم! سلمان خان نے نکہت زرین کا خواب پورا کر دیا

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارتی خاتون باکسر نکہت زرین کا خواب پورا کر دیا۔نکہت زرین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اداکار کے ساتھ ان کے مشہور گانے پر ڈانس کر رہی ہیں۔بھارتی باکسر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا ہے کہ آخر میرا انتظار ختم ہوا اور خواب پورا ہو گیا۔

نکہت زرین کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کرنے کے بعد مداحوں نے ان کو سلمان خان سے ملنے پر مبارک باد دی اور اداکار کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ نکہت زرین نے ویمنز باکسنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا، اس موقع پر بھی سلمان خان نے انہیں مبارکباد دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں