لاہور (عکس آن لائن)سیشن کورٹ لاہور نے انتشار انگیز گفتگو کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفار نے دو صفحات پر مشتمل عبوری ضمانت کا تحریری حکم جاری کر دیا، عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض سابق وفاقی وزیر کی ضمانت منظور کی۔
عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ لاہور میں ٹریفک کسی اور وجہ سے جام ہو سکتا ہے، لاہور میں اکثر ٹریفک جام رہتا ہے، فواد چودھری پر ٹریفک جام کرنے کا الزام درست نہیں ہے۔
عدالت نے فیصلے میں مزید کہا کہ اس مقدمے میں عدالت شریک ملزم شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کنفرم کر چکی ہے۔یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے فواد چودھری کے خلاف سٹرک بلاک کر کے پریس کانفرنس کرنے اور انتشار انگیز گفتگو کرنے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔