رانا تنویر حسین

انتخابات کرانا نگران حکومت کی نہیں ،الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ‘ رانا تنویر حسین

نارنگ منڈی (عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ انتخابات کرانا نگران حکومت کی نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ،دراصل نئی مردم شماری کے باعث الیکشن جنوری کے آخر یا پھر فروری کے آغاز میں متوقع ہیں ۔

انہوں نے امیدوار ایم این اے حلقہ این اے 113رانا احمد عتیق انور کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما چوہدری سہیل سرور بھٹی کی خصوصی دعوت پر نارنگ منڈی کے گائوں ہچڑ کا دورہ کیا جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔رانا تنویر حسین زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے ،گھوڑیوں کا ناچ ہوا ،روائتی پگڑی پہنائی گئی ،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔علاقہ کی نامور شخصیات چیئرمین یونین کونسل گھڑیال کلاں چوہدری نوید احمد بھٹی ایڈووکیٹ ،تحصیل دار چوہدری افتخار احمد بھٹی ،چوہدری بابر اکرام بھٹی ،چوہدری عاطف افتخار بھٹی ،

رانا محمد اعجاز ندیم ،وزیر بھٹی چوہدری ،علی افنان ہاشم بھٹی عرف علی بھٹی بلال سرور بٹھی ذوالفقار بھٹی چوہدری سرفراز بھٹی آف کوٹ راجپوتاں حمزہ سرفراز بھٹی شوکت علی بھٹی ملک محمد سمیع اللہ اعوان سمیت عوام کی کثیر تعداد نے چوہدری سہیل سرور بھٹی کی جانب سے منعقد باوقار تقریب میں شرکت کی ۔ڈیرہ پر ہجوم کے باعث تل دھرنے کو جگہ نہ تھی ۔سابق وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ مستقبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے اگلے مہینے میاں محمد نواز شریف کی پاکستان آمد سے بڑے خوشگوار اثرات مرتب ہونگے اور پارٹی کو بڑی تقویت ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں