سلیم مانڈوی والا

امید ہے حکومت فوری طور پر قومی ایئرلائن کی طرف توجہ دے گی، سلیم مانڈوی والا

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ امید ہے حکومت فوری طور پر قومی ایئرلائن کی طرف توجہ دے گی۔ قومی ایئرلائن سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے سے متعلق سامنے آنے والی خبریں پریشان کن ہیں۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بارہ بوئنگ 777 میں سے 3 طیارے گراونڈ کرنے کی خبریں آ رہی ہیں، ایک بوئنگ 777 کو اسکریپ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایئر ایشیا سے لیز پر لئے گئے 2 اے 320 گزشتہ ایک سال سے جکارتا میں پارک ہیں، ان طیاروں کی ایک سال لیز اور مرمت کے اخراجات بھی پی آئی اے کو برداشت کرنے پڑیں گے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چائنہ سے لیا گیا ایک اے 320 طیارہ بھی گراونڈ کردیا گیا ہے، ایک اے 320 طیارہ خریدنے کے بعد اسکریپ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حال میں لیز پر لئے گئے دو اے 320 ایف بی آر کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں، طیاروں سے متعلق سامنے آنے والی یہ اطلاعات درست ہیں تو یہ قومی ایئرلائن کے ساتھ بہت بڑا کھلواڑ ہے۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ امید ہے حکومت فوری طور پر قومی ایئرلائن کی طرف توجہ دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی ایئرلائن سے متعلق سامنے آنے والی ان تفصیلات کے اصل حقائق سامنے آنے چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں