حماد اظہر

امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو ملک التحریر اسکوائر بن جائےگا‘ حماد اظہر

لاہور(نمائندہ عکس) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو پورا ملک التحریراسکوائربن جائیگا‘نوازشریف کہہ رہے ہیں ابھی اسمبلیاں توڑ دو ورنہ ہم بے نقاب ہوجائیں گے‘ یہ چوں چوں کا مربہ عمران خان کامقابلہ نہیں کرپارہا، لندن اجلاس میں ان کے منہ لٹکے ہوئے تھے‘الیکشن الیکشن کرنے والے اب انتخابات سے بھاگ رہے ہیں ‘

انہیں پتا ہے انتخابات کروائے تو عمران خان آ جائےگا۔ لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ اور شاہدرہ میں کارکنوں سے خطاب میں حماد اظہر نے کہا کہ نوازشریف کہہ رہے ہیں ابھی اسمبلیاں توڑ دو ورنہ ہم بے نقاب ہوجائیں گے، یہ چوں چوں کا مربہ عمران خان کامقابلہ نہیں کرپارہا، لندن اجلاس میں ان کے منہ لٹکے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن الیکشن کرنے والے اب انتخابات سے بھاگ رہے ہیں کیونکہ انہیں پتا ہے انتخابات کروائے تو عمران خان آ جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو پورا ملک تحریراسکوائربن جائیگا، گرفتاریاں ہوئیں توجیلیں بھرجائیں گی۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی کال پرجیسے ہی عوام سڑکوں پر نکلے تو حکومت گرجائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں