عمران اسماعیل

امپورٹڈ حکومت جو چاہے کرلے ہمیں ان سے کوئی خوف نہیں، عمران اسماعیل

کراچی (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت جو چاہے کرلے ہمیں ان سے کوئی خوف نہیں،ہم ایف آئی اے کے نوٹس کو چیلنج کرنے آئے ہیں،امپورٹڈ حکومت اگلے 30 دن نہیں دیکھے گی،آئندہ الیکشن کا اعلان ہونے والا ہے ۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو عوام کے فنڈز سے چلتی ہے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہمارے پاس دوسروں کی طرح فارن فنڈنگ نہیں، کون بھارت سے پیسے لیتا رہا، بینظیر کی حکومت گرانے کیلئے اسامہ بن لادن سے پیسے لئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے چالیس ہزار ٹرانزیکشن کے شواہد پیش کیے، یہ لوگ انتخابات سے ڈرے ہوئے ہیں ایسی جگہ پھنس گئے ہیں کہ انتخابات کرائیں گے تو عمران خان دو تہائی سے زیادہ اکثریت لے کر آئیں گا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم ایف آئی اے کے نوٹس کو چیلنج کرنے آئے ہیں، اسد قیصر کو پشاور ہائی کورٹ سے ریلیف ملا ہے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ تیس سال سے عمران خان نے ہمیں جنگ کرنا سکھایا ہے، جو دھمکیاں امپورٹڈ حکومت دے رہی ہے اس سے ہمیں کوئی خوف نہیں۔ سابق گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ یہ ہمیں جتنا تنگ کریں گے اتنا ہم آگے بڑھیں گے، گارنٹی دیتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ آئندہ الیکشن کا اعلان ہونے والا ہے، چودہ اگست کے جلسے میں عمران خان لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو سیاست کرتی ہے؟

دوسری سیاسی جماعتوں سے کیوں نہیں پوچھتے، پوچھیں تو لگ پتا جائے گا ہو کیا رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ یہ جو اوچھا پن دکھا رہے ہیں اور ایف آئی اے سے ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں، ان لوگوں نے دبئی میں منی لانڈرنگ کی فیکٹریاں لگائی ہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں