حسان خاور

امپورٹڈحکومت نے ایک ماہ میں پیٹرول کا چوتھا بم عوام کو دے مارا، حسان خاور

لاہور (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ایک ماہ میں پیٹرول کا چوتھا بم عوام کو دے مارا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں حسان خاور نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ایک ماہ میں پیٹرول کا چوتھا بم عوام کو دے مارا، یہ ہے ان کا مشن، یہ ہے ان کی کارگردگی؟ حسان خاور نے مزید کہا کہ جناب وزیراعظم صاحب! 2000 میں 8 لیٹر پیٹرول ملے گا، تو کیا مہینہ بھر گزارا ہوجائے گا؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں