مولانا طاہر محمود اشرفی

امن و امان کے قیام کے لیے موجودہ حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں، مولانا طاہر محمود

اسلام آ باد(نمائندہ عکس) چیئرمین پاکستان علما کونسل اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و امور مشرق وسطی مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام کے لیے موجودہ حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ اور وزیر قانون ملک احمد خان سے چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں مولانا طاہر محمود اشرفی نے صوبائی وزرا کو وزارت کے قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور صوبائی وزرا نے مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے مولانا طاہر محمود اشرفی کی خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و امور مشرق وسطی مولانا طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام کے لیے موجودہ حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کے تحفظ کے لئے علما کرام پنجاب حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ مولانا طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ مذہبی منافرت کے خاتمے کے لیے علما کرام اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ دوسری جانب عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملی یگانگت کے فروغ کے لیے پاکستان علما کونسل نے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں