یوکرین

امریکی وزیرخارجہ ودفاع کی یوکرائن آمد،صدرسے ملاقات میں اضافی امدادکااعلان کیاگیا

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے گزشتہ روز کیف میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس کی طرف سے یوکرین پر حملے کے بعد یہ امریکی عہدیداروں کا اس ملک کا اولین دورہ تھا۔

امریکی حکام کے مطابق صدر زیلنسکی کی حکومت اور روسی حملے کے خطرے سے دوچار علاقے کے دیگر ممالک کے لیے 713 ملین ڈالرز کی اضافی امداد کا وعدہ کیا گیا ہے۔ کیف کا دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے یوکرین کے لیے زیادہ جدید ہتھیار فراہم کرنے اور امریکی سفارتی عملے کی دوبارہ کیف میں تعیناتی کا بھی وعدہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں