امریکی صدر

امریکی صدر کی یوکرین کو200ملین ڈالر کی اضافی فوجی امداد کی ہدایت

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو 200 ملین ڈالر کا اضافی فوجی سازوسامان دینے کا حکم دیا ہے کیونکہ روس نے شہری علاقوں پر بمباری کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹننی بلنکن کو ایک میمو میں بائیڈن نے ہدایت کی کہ یوکرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے محکمہ دفاع سے 200 ملین ڈالر تک کا دفاعی مواد اور خدمات مختص کی جائیں۔

بائیڈن نے اس سے قبل 26 فروری کواپنی انتظامیہ کو یوکرین کو غیر ملکی امداد کے قانون کے تحت امریکی ذخیرے سے 350 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار دینے کی ہدایت کی تھی۔حال ہی میں فوجی امداد کے لیے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے متعد بار مایوسی کے ساتھ شکوہ کیا تھا کہ یوکرائن کے مغربی اتحادی کھل کر ان کی مدد نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے بارہا امریکا، یورپی یونین اور نیٹو پر زور دیا کہ یوکرین کے دفاع میں مدد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں