صدر بائیڈن

امریکی صدر بائیڈن کی اولین غیر ملکی دورے پر یورپ کے لیے روانگی

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن اپنے اولین غیر ملکی دورے پر بدھ کو یورپ کے لیے روانہ ہوگئے۔ اس دورے کے دوران فرسٹ لیڈی جِل بائیڈن بھی امریکی صدر کے ہمراہ ہوں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ پہنچنے کے بعد بائیڈن پہلے وہاں امریکی فوجیوں سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد جمعرات کو وہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے ملیں گے۔

جمعے سے اتوار تک وہ جی سیون سمٹ میں شرکت کریں گے، جس دوران ان کی جرمن چانسلر میرکل سے علیحدہ ملاقات بھی متوقع ہے۔ اپنے دورے کے اختتام سے قبل امریکی صدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ اتوار کے روز برطانوی ملکہ الزبتھ سے بھی ملیں گے۔ اس کے بعد بائیڈن یورپی امریکی سمٹ کے لیے برسلز روانہ ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں